اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور باعزت روزگار کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، نوجوانوں کو سی پیک سے متعلقہ شعبوں میں تربیت کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے، قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اور ایکسپو کےلئے پیدا ہونے والی ملازمتوں کےلئے بھی پاکستانی ہنرمندوں کو تیار کیا …
وزیراعظم عمران خان سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ”نیوٹیک“ ذوالفقار احمد چیمہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور باعزت روزگار کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، نوجوانوں کو سی پیک سے متعلقہ شعبوں میں تربیت کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے، قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اور ایکسپو کےلئے پیدا ہونے والی ملازمتوں کےلئے بھی پاکستانی ہنرمندوں کو تیار کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات ایگزیکٹو ڈائریکٹر ”نیوٹیک“ ذوالفقار احمد چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ان سے ملاقات کی۔ ذوالفقار چیمہ نے نیوٹیک کے جاری منصوبوں کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی بےروزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت میں ان شعبوں پر زیادہ توجہ دی جائے جن کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر طلب ہے۔ وزیراعظم نے نیوٹیک کو ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو تربیت فراہم کی جائے اور سی پیک سے متعلقہ شعبوں میں تربیت کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اور ایکسپو کےلئے پیدا ہونے والی ملازمتوں کے لئے پاکستانی ہنر مندوں کو تیار کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار میسر ہو۔








