اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی کے درمیان ڈیٹ فار ڈویلپمنٹ سویپ ایگریمنٹ کی مدت میں 30 جون 2020ءتک توسیع کرنے پر اتفاق طے پا گیا۔ ڈیٹ فار ڈویلپمنٹ سویپ ایگریمنٹ (پی آئی ڈی ایس اے) کے تحت بقایا قرض کی رقم کو کینسل کرنے سمیت تمام آپریشنز پر کامیاب عملدرآمد کیلئے معاہدہ کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور اٹلی کے درمیان …
پاکستان اور اٹلی کے درمیان ڈیٹ فار ڈویلپمنٹ سویپ ایگریمنٹ کی مدت میں 30 جون 2020ءتک توسیع کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی کے درمیان ڈیٹ فار ڈویلپمنٹ سویپ ایگریمنٹ کی مدت میں 30 جون 2020ءتک توسیع کرنے پر اتفاق طے پا گیا۔ ڈیٹ فار ڈویلپمنٹ سویپ ایگریمنٹ (پی آئی ڈی ایس اے) کے تحت بقایا قرض کی رقم کو کینسل کرنے سمیت تمام آپریشنز پر کامیاب عملدرآمد کیلئے معاہدہ کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور اٹلی کے درمیان قرضہ کیلئے ڈویلپمنٹ سویپ ایگریمنٹ 4 نومبر 2006ءکو طے پایا تھا۔ اس کا مقصد زراعت، صحت، تعلیم، ماحولیات، بنیادی ڈھانچہ، دیہی ترقی، مائیکرو کریڈٹ اور تخفیف غربت کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کا نفاذ کرنا تھا۔ معاہدہ کے تحت اٹلی کی جانب سے پاکستان کے 8.27 ارب روپے کے مساوی قرضے کو منتخب ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کیلئے سویپ کیا جانا تھا۔ ڈیٹ فار ڈویلپمنٹ سویپ ایگریمنٹ کی انتظامی کمیٹی عملدرآمد کے حوالہ سے فیصلہ سازی کا اعلیٰ سطحی فورم ہے جسے ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ کی معاونت حاصل ہے، اب تک پروگرام کے تحت 35 منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں، 10 منصوبے جاری ہیں جبکہ 4 منصوبوں پر ابھی کام شروع ہونا ہے۔ اب تک جمہوریہ اٹلی کی حکومت نے 8.27 بلین روپے کے مجموعی ڈیٹ سویپ پر 6.41 ارب روپے (78 فیصد) کے مساوی قرض کینسل کر دیا ہے۔








