مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ بریفنگ میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں وزیراعظم کے 100روزہ ایجنڈے میں متعین کردہ اہداف کے حصول کے لئے ہفتے میں سات دن کام کرہیں ہیں،اب تک 100میں سے 35سنگ میل حاصل کیے جاچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم 100دن میں کارکردگی دکھانے کی راہ پر گامزن ہیں اور ہم نے …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں وزیراعظم کے 100روزہ ایجنڈے میں متعین کردہ اہداف کے حصول کے لئے ہفتے میں سات دن کام کرہیں ہیں،اب تک 100میں سے 35سنگ میل حاصل کیے جاچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم 100دن میں کارکردگی دکھانے کی راہ پر گامزن ہیں اور ہم نے اس ایجنڈا کو 100سنگ میلوں میں تبدیل کیا ہے اس سلسلے میں حکومت کے اندر اور باہر تمام شراکتداروں کو بھی ساتھ ملانے کے لئے کوشاں ہیں ،اب تک ہم نے 35سنگ میل عبور کر لئے ہیں اور دیگر باقی 56 دنوں میں مکمل کر لیے جائیں گے ۔ وہ جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ بریفنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ بریفنگ میں خصوصی طور پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 100روزہ پروگرام پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے ایک پریذنٹیشن کے ذریعے تبدیلی کے ایجنڈا کے خدوخال بیان کیے اور بعد ازاں سینئر صحافیوں اور اینکرز پرسنز کے سوالات کے جواب دیئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا 100روزہ ایجنڈا 6اہم تھیمز پر مبنی ہے جن میں ٹرانسفارم گورننس ،فیڈریشن کی مضبوطی، مجموعی اقتصادی ترقی ،زراعت و پانی ،سماجی خدمات میں انقلابی تبدیلیاں اور پاکستان کی قومی سلامتی کو یقینی بنانا شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شعبوں کو مزید 35اقدامات میں تقسیم کیا گیا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اس حوالے سے ماہرین سے ضروری مشاورت بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویب سائیٹ www.pm100days.pmo.gov.pk تشکیل دی گئی ہے تا کہ میڈیا اور عوام وزیراعظم کے 100روزہ ایجنڈے پر پیش رفت معلوم کر سکیں ۔