اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے انہیں پاک فضائیہ کے تمام افراد کی جانب سے دیامر بھاشا اور …
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے انہیں پاک فضائیہ کے تمام افراد کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کےلئے چیک پیش کیا۔ ایئر چیف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے پاک فضائیہ کے افسران اور ایئرمین سے خطاب کیا۔








