اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا سے پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر نے بدھ کو ملاقات کی۔ اجلاس میں ماریشس اور پاکستان کے درمیان ذرائع ابلاغ اور مواصلات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے اس بات پر زور دیا کہ ماریشس براڈ کاسٹنگ …
وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا سے ماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا سے پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر نے بدھ کو ملاقات کی۔ اجلاس میں ماریشس اور پاکستان کے درمیان ذرائع ابلاغ اور مواصلات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے اس بات پر زور دیا کہ ماریشس براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی ویژن کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ ماریشس کے ہائی کمشنر نے بتایا کہ ماریشس میں اردو زبان سمجھنے والوں کی ایک معقول تعداد موجود ہے اور وہ پی ٹی وی کے ڈراموں اور پروگراموں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ماریشس میں دکھانے کیلئے انہیں فراہم کئے جائیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے ہائی کمشنر کی طرف سے پی ٹی وی کے ڈراموں میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے سرکاری ٹی وی کے درمیان اشتراک کار سے نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے اس حوالہ سے ماریشس کے ہائی کمشنر کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔








