وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے بدھ کو سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے ترقیاتی پیکج، گرین بس اور پانی کے مسئلے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ان منصوبوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ وہ …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے بدھ کو سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے ترقیاتی پیکج، گرین بس اور پانی کے مسئلے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ان منصوبوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ وہ تھر کا دورہ کریں اور انہیں تفصیلی رپورٹ دیں۔