چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا نیب افسران سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان، عدالتی مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بدعنوانی کا خاتمہ نہ صرف نیب کا قومی فرض ہے بلکہ اس کی اولین ترجیح بھی ہے، نیب نے بدعنوانی کو …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان، عدالتی مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بدعنوانی کا خاتمہ نہ صرف نیب کا قومی فرض ہے بلکہ اس کی اولین ترجیح بھی ہے، نیب نے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی مو¿ثر پالیسی وضع کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ”احتساب سب کیلئے“ کی بلاامتیاز پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان، عدالتی مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرنے میں تیزی لایا ہے۔