وزارت خزانہ کی صوبائی حکومتوں کو قومی مالیاتی کمیشن کے نان سٹیچویری ارکان کی نامزدگی کی دوبارہ توثیق جلد کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزارت خزانہ نے صوبائی حکومتوں کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے نان سٹیچویری ارکان کی نامزدگی کی دوبارہ توثیق جلد ازجلد کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق 3 ستمبر 2018ءکو صوبائی وزرائے اعلیٰ کو لکھے مکتوب میں وزیرخزانہ اسدعمر نے انہیں کہا تھا کہ یا تو وہ پچھلی حکومتوں کی …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزارت خزانہ نے صوبائی حکومتوں کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے نان سٹیچویری ارکان کی نامزدگی کی دوبارہ توثیق جلد ازجلد کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق 3 ستمبر 2018ءکو صوبائی وزرائے اعلیٰ کو لکھے مکتوب میں وزیرخزانہ اسدعمر نے انہیں کہا تھا کہ یا تو وہ پچھلی حکومتوں کی طرف سے نامزد کردہ نان سٹیچویری ارکان کی دوبارہ توثیق کریں یا نئے ارکان کا تقررکریں تاکہ 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی دوبارہ تشکیل کا عمل مکمل کیا جاسکے۔ بیان کے مطابق وزارت خزانہ نے اب صوبائی سیکرٹریز خزانہ کو متعلقہ نامزدگیاں کرانے کی یاددہانی کرائی ہے کیونکہ اب تک کسی بھی صوبائی حکومت نے اپنے متعلقہ نان سٹیچویری ارکان کی نامزدگی نہیں کی ہے۔بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 160 کی شق ون کے تحت 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل 24 اپریل 2015ءکو عمل میں لائی گئی ہے۔ بیان کے مطابق چونکہ جولائی 2018ءمیں ہونے والے انتخابات کے بعد وفاق اورصوبوں میں نئی حکومتیں قائم ہوچکی ہیں اس لئے صوبوں کی جانب سے نان سٹیچویری کی دوبارہ توثیق ضروری ہے۔