آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پرفارمنس آڈٹ مکمل کر لیا

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پرفارمنس آڈٹ مکمل کر لیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق منصوبے کے مالیاتی انتظام، خریداری، کنٹریکٹ مینجمنٹ، کنسٹرکشن اینڈ ورکس، اثاثہ جات کے انتظام اور تجزیہ سے متعلق شعبوں میں خامیاں پائی گئی ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے محکمہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق آڈیٹر جنرل …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پرفارمنس آڈٹ مکمل کر لیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق منصوبے کے مالیاتی انتظام، خریداری، کنٹریکٹ مینجمنٹ، کنسٹرکشن اینڈ ورکس، اثاثہ جات کے انتظام اور تجزیہ سے متعلق شعبوں میں خامیاں پائی گئی ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے محکمہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ پر دستخط کر دیئے ہیں اور رپورٹ پارلیمنٹ میں لانے کے لئے صدر پاکستان کو پیش کر دی گئی ہے۔