ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت بدعنوان عناصر کا بلاامتیاز احتساب کرے گی،مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے موجودہ حکومت تمام قومی اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت بدعنوان عناصر کا بلاامتیاز احتساب کرے گی،مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے موجودہ حکومت تمام قومی اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس حوالے سے پہلے ہی ایک مثال قائم کر رکھی ہے اور گزشتہ حکومت کے دوران 20 کے قریب ایسے اراکین کو خیبرپختونخوا اسمبلی سے نکال باہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے موجودہ حکومت تمام قومی اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے، تمام اداروں کو سیاسی اثرو رسوخ سے پاک کیا جا رہا ہے اور میرٹ پر فیصلوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔