پی این سی اے کا کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور یوم سیاہ منانے کیلئے ایک روزہ ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام

اسلام آباد ۔27 اکتوبر(اے پی پی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ( پی این سی اے ) نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور یوم سیاہ منانے کیلئے ایک روزہ ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ۔ ایک روزہ ثقافتی سرگرمیوں میں ممتاز آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش کی گئی جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کی عکاسی کی گئی …

اسلام آباد ۔27 اکتوبر(اے پی پی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ( پی این سی اے ) نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور یوم سیاہ منانے کیلئے ایک روزہ ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ۔ ایک روزہ ثقافتی سرگرمیوں میں ممتاز آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش کی گئی جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کی عکاسی کی گئی تھی۔ ثقافتی سرگرمیوں کا افتتاح پی این سی اے کے ڈائریکٹرجنرل جمال شاہ نے کیا جبکہ جڑواں شہروں میں مقیم شہریوں کی کثیر تعداد نے ان ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کی اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی فلم بندی پرمبنی دستاویزی فلمیں اور تصاویر بھی نمائش کیلئے پیش کی گئیں جبکہ کشمیر کی جدوجہد آزادی پرمبنی پتلی تماشہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباءاور ان کے والدین نے شرکت کی ۔