برسلز ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیراہتمام پریس کلب برسلز میں یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد بھارت کے زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرونا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی اور بیلجیئن پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بہیمانہ مظالم کو اجاگر یا …
بلیجیئم میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیراہتمام یوم سیاہ منایا گیا

مزید خبریں
برسلز ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیراہتمام پریس کلب برسلز میں یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد بھارت کے زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرونا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی اور بیلجیئن پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بہیمانہ مظالم کو اجاگر یا اور اس معاملہ کی بین الاقوامی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جیسا کہ انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی جاری اس رپورٹ ھیں بھی ان تحقیاقت کی سفارش کی گئی ہے جوکہ اس سال جون میں جاری کی گئی تھی۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے بیلجیئم کی پارلیمنٹ کے نائب صدر ایمن اوزاکا، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور، انسانی حقوق بارے بیلجیئم کے سرکردہ رہنما اینڈی ورماﺅت، اعزازی قونصل جنرل کیرین زوئیتر کے پولیوت یونیورسٹی کی یونین کے نمائندہ ولیم نیسین پاکستانی سفارتخانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن آصف میمن اور قونصلر شازیہ منظور اور سات سالہ پاکستانی طلبہ ماہم سہیال نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ مقررین نے بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے پیلٹ گنوں کے استعمال کی بھی شدید مذمت کی جبکہ جولائی 2016 ءمیں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں ہزاروں کشمیری نوجوان شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ مقررین نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں کشمیریوں کے لاپتہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔








