لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر تعلیم و قومی ورثہ شفقت محمود نے کہا کہ ہمارا قومی ورثہ تاریخ کا حصہ ہے جو بکھرا ہوا ہے‘ پرانے شہروں کی قدیم ثقافت رکھتے ہیں‘ کچھ ایسے علاقے ہیں جو ابھی دریافت ہونا باقی ہیں‘ ان کے اوپر تیزی سے کام جاری ہے‘قیمتی نوادرات کی حفاظت کرنی ہے ورنہ یہ بیرون ملک سمگل ہونے کا خطرہ ہے، لاہور مغلیہ حکومت کی …
وفاقی وزیر تعلیم و قومی ورثہ شفقت محمود کا این سی اے میں کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر تعلیم و قومی ورثہ شفقت محمود نے کہا کہ ہمارا قومی ورثہ تاریخ کا حصہ ہے جو بکھرا ہوا ہے‘ پرانے شہروں کی قدیم ثقافت رکھتے ہیں‘ کچھ ایسے علاقے ہیں جو ابھی دریافت ہونا باقی ہیں‘ ان کے اوپر تیزی سے کام جاری ہے‘قیمتی نوادرات کی حفاظت کرنی ہے ورنہ یہ بیرون ملک سمگل ہونے کا خطرہ ہے، لاہور مغلیہ حکومت کی سلطنت کا اعلیٰ نمونہ ہے‘ قدیم ثقافت میوزیم میں محفوظ ہیں مگر کلونیئل ثقافت بھی موجود ہے‘ کلونیئل ثقافت تک رسائی ممکن نہیں تھی مگر عوام کو رسائی دینا شروع کر دی ہے‘ عوام میں ان جگہوں کو دیکھنے کا بڑا اشتیاق تھا،ان خیالات کااظہار ا نہوںنے گزشتہ روزیہاں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں ”قومی ورثے کی بحالی وحفاظت“ کے موضوع پر راﺅنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا








