پاکستان میں شروع ہونے والے ہاﺅسنگ منصوبے پاکستان کے روشن مستقبل کی تصویر ہیں،عبدالرزاق داﺅد

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیدوار ٹیکسٹائل،کامرس اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان میں شروع ہونے والے ہاﺅسنگ منصوبے پاکستان کے روشن مستقبل کی تصویر ہیں، ان کی تکمیل کے لئے سیمنٹ انڈسٹری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ہفتہ کے روز مشیر وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عبدالرزاق داﺅد سے سمینٹ انڈسڑی ایسوسی ایشن …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیدوار ٹیکسٹائل،کامرس اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان میں شروع ہونے والے ہاﺅسنگ منصوبے پاکستان کے روشن مستقبل کی تصویر ہیں، ان کی تکمیل کے لئے سیمنٹ انڈسٹری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ہفتہ کے روز مشیر وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عبدالرزاق داﺅد سے سمینٹ انڈسڑی ایسوسی ایشن نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پاکستان میں سیمنٹ کی پیدوار اور طلب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیمنٹ انڈسٹری ایسوسی ایشن نے مشیر وزیر اعظم کو بتایا کہ سیمنٹ انڈسٹری ملکی ضروریات پوری کر رہی ہے پاکستانی کمپنیز بنگلہ دیش کو سمندری راستے کے زریعے سیمنٹ برآمد کر رہی ہیں بنگلہ دیش میں سیمنٹ کی طلب اور قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ پاکستانی سیمنٹ کی صنعت کے لئے یہ خوش آئند بات ہے کہ ہم اپنا اضافی سیمنٹ بنگلہ دیش اور دنیا کہ دوسرے حصوں میں برآمد کرتے ہیں۔اس موقع پر عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان میں شروع ہونے والے ہاﺅسنگ منصوبے جو کہ پاکستان کے روشن مستقبل کی تصویر ہیں ان کی تکمیل کے لئے سیمنٹ انڈسٹری کا کردار انتہائی اہم ہے لہذا اس انڈسڑی کو اپنی پیدوار میں مزید اضافے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔