وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار کشمالہ طارق کی ایمیگریشن ٹریننگ سیشن میں شرکت

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار کشمالہ طارق نے ’یو کے ایمیگریشن سلوشن، پاکستان ‘ کے تحت منعقد کردہ ’ایمیگریشن ٹریننگ سیشن‘ میںبطور مہمانِ شرکت کی۔ جس کا انعقاد مقامی ہوٹل اسلام آباد میں کیا گیا۔ شرکاءسے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے خواتین کو ہر شعبے میں با اختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سلسلے میں کشمالہ طارق …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار کشمالہ طارق نے ’یو کے ایمیگریشن سلوشن، پاکستان ‘ کے تحت منعقد کردہ ’ایمیگریشن ٹریننگ سیشن‘ میںبطور مہمانِ شرکت کی۔ جس کا انعقاد مقامی ہوٹل اسلام آباد میں کیا گیا۔ شرکاءسے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے خواتین کو ہر شعبے میں با اختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سلسلے میں کشمالہ طارق نے کہا کہ افرادی قوت خصوصی طور پر خواتین کو ان کے قانونی حقوق اور متعلقہ فرائض کی آگاہی و شعور کے ذریعے سے با اختیار بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نصف آبادی پر مشتمل ہیں اور ان کی تعلیم ، اقتصادی ترقی اور انسانی سرماےہ میں اصل شراکت کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں۔کشمالہ طارق نے اندرون اور بیرون ِملک افرادی قوت کو کام کی جگہ پر درپیش مشکلات سے معزز شرکاءکو آگاہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہراسیت بمقامِ کار ایکٹ 2010 کے بنیادی مقاصد میں کام کی جگہ پر لوگوں کوہراسیت سے پاک اور برابری کی بنیاد پر ماحول فراہم کرنا شامل ہیں اور اس قانون کے مطابق ہر وہ رویہ جو غیر مناسب ہو اور دفتری ماحول سے مطابقت نہ رکھتا ہو ، ہراسگی کے ذمرے میں آتا ہے۔