وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

کوئٹہ۔27اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے ،مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ اور پوری دنیا کے امن کے لیے مستقل خطرہ ہے ،بلوچستان کے عوام نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،یہ بات انہوں نے ہفتے کو ”اے پی …

کوئٹہ۔27اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے ،مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ اور پوری دنیا کے امن کے لیے مستقل خطرہ ہے ،بلوچستان کے عوام نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،یہ بات انہوں نے ہفتے کو ”اے پی پی“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی،وفاقی وزیر دفاعی پیداوارزبیدہ جلال نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریں،وفاقی حکومت مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کرتی ہے،زبیدہ جلال نے کشمیری قوم کے عزم اور حوصلے کے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست دیکر انہیں غلام نہیں بناسکا