اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی اور پاکستان قونصل خانہ دبئی میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ تقریبات کا انعقاد ہوا جن میں متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یومِ سیاہ کشمیر منانے کے لئے سفارت خانہ پاکستان میں منعقدہ تقریب میں ابوظہبی میں رہنے والے کشمیری نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی …
ابو ظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ اور دبئی میں پاکستان قونصل خانہ میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریبات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی اور پاکستان قونصل خانہ دبئی میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ تقریبات کا انعقاد ہوا جن میں متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یومِ سیاہ کشمیر منانے کے لئے سفارت خانہ پاکستان میں منعقدہ تقریب میں ابوظہبی میں رہنے والے کشمیری نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سفارت خانہ کے ناظم الامور محمد سعید سرور نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات پڑھے گئے۔ اپنے خطاب میں سعید سرور نے کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے لئے جدوجہد ِآزادی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر منانے کا مقصد قوم اور د±نیا کو کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کی یاد دلانا اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالتِ زار کوا±جاگر کرنا ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ اس دن پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی جائز خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی قراردوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول کی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ ا±نہوں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، انسانوں کی بے حرمتی، عصمت دریوں اور پیلیٹ گنز کے ذریعے بچوں کو بصارت سے محروم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے اسے انسانی وقار کے خلاف قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ستر سالوں سے کشمیری تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر رہا ہے اور اس وقت سے یہ بین الاقوامی برادری کے ضمیر پر ایک داغ ہے۔تقریب کے دوران کشمیر میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔








