گوادر میں اپنی نوعیت کی پہلے بین الاقوامی اجلاس کی تیاریاں زور شور سے جاری

گوادر/ اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) گوادر میں اپنی نوعیت کی پہلے بین الاقوامی اجلاس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی ہفتہ کوگوادر پہنچے اورایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ضلعی انتظامیہ ،گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے انہیں ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے کانفرنس کے انتظامات …

گوادر/ اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) گوادر میں اپنی نوعیت کی پہلے بین الاقوامی اجلاس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی ہفتہ کوگوادر پہنچے اورایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ضلعی انتظامیہ ،گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے انہیں ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے کانفرنس کے انتظامات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے تمام انتظامی افسران کے ہمراہ کانفرنس کی جگہ اور اس سے متعلقہ انتظامات کا خود جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس سے پہلے کانفرنس کیلئے اے پی اے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی خرم کی سربراہی میں کراچی سے گوادر پہنچی ان کے ہمراہ کمبوڈیا کا وفد بھی اسی پرواز سے گوادر پہنچا۔ گوادر پہنچنے پر سینیٹر بابر اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے ان کا استقبال کیا۔غیر ملکی مندوبین کوخوش آمدید کہنے کیلئے گوادر ایئرپورٹ سے لیکر تمام راستے اور مہمانوں کو ٹھہرانے کی جگہوں تک شہر کی از سر نو تزین و آرائش کی گئی ہے اور غیر معمولی طور پر سجایا گیا ہے۔