پاک بحریہ سمندری حدود کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی کی مکمل اہلیت رکھتی ہے‘ ایڈمرل ظفر محمود عباسی

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ وہ جاری مشقوں “سی سپارک” میں شریک پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کررہے تھے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ وہ جاری مشقوں “سی سپارک” میں شریک پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کررہے تھے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا تحفظ بھی ان مشقوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ کے افسروں اورجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا۔