اقوام متحدہ ۔08 دسمبر(اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے دنیا بھر میں لوگوں کو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کےلئے آواز بلند کرنے پر زور دیا ہے۔ انتونیوگوٹرس کا انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے 70 سال پورے ہونے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے کہنا تھا کہ یہ دستاویز جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 1948ءمیں منظور کی گئی تھی، مساوات اور انسانی وقار …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔08 دسمبر(اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے دنیا بھر میں لوگوں کو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کےلئے آواز بلند کرنے پر زور دیا ہے۔ انتونیوگوٹرس کا انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے 70 سال پورے ہونے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے کہنا تھا کہ یہ دستاویز جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 1948ءمیں منظور کی گئی تھی، مساوات اور انسانی وقار کے لئے مشعل راہ ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کی خلاف ورزیاں دنیا بھر میں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اعلامیے کی روح پر عملدرآمد دنیا میں پوری طرح نہیں دیکھا جاسکتا، حقیقت میں دنیا بھر میں کئی لوگوں کو جزوی یا مکمل طور پر انسانی حقوق میسر نہیں ہیں۔








