ایوان صدر ہفتے کے روز عوام کے لیے کھول دیا گیا

77
APP05-08 ISLAMABAD: December 08 – Visitors keenly watch the displayed portrait of President Dr Arif Alvi and former Presidents of Pakistan as the presidency opens for public visit first time in the federal capital. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔08 دسمبر(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے سرکاری عمارات عوام کے لیے کھولنے کے فیصلے کے ضمن میں ایوان صدر کو ہفتے کے روز عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا،جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) سمیت ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لوگوں نے ایوان صدر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ ایوان صدر آنے والوں کو قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی تاکید کی گئی تھی جس کے بعد ہفتے کو صبح سے ہی بڑی تعداد میں لوگ ایوان صدر پہنچنا شروع ہو گئے جہاں شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں داخلے کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر سمیت وی آئی پی عمارات کے دروازوں کو عوام کے لیے کھولنے کا تحریک انصاف کی حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے، ماضی میں صرف طاقت اور اختیارات کے حامل لوگ ان سرکاری عمارات میں آتے تھے لیکن موجودہ حکومت نے انھیں عوام کے لیے کھول دیا ہے