اسلام آباد ۔08 دسمبر(اے پی پی)قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں، دونوں ممالک اسلامی روایات، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں دوسری سپیکرز کانفرنس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ علاقائی سلامتی …
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔08 دسمبر(اے پی پی)قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں، دونوں ممالک اسلامی روایات، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں دوسری سپیکرز کانفرنس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ایران اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاءکے ممالک کو اپنے مسائل کو بطور خاص حل کرنے کےلئے مشترکہ کوششوں میں مزید تیزی لانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے امن و سلامتی کو بہتر بنانے، علاقائی ترقی اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے خطے کے تمام ممالک کو خصوصی اقدامات اٹھانے ہوں گے، مضبوط معیشت کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جاتی ہے، ہمیں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے ملکوں کی معیشت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ سپیکر نے کہا کہ کانفرنس جیسے اہم پلیٹ فارم کے ذریعے ہمیں اپنے خطے کے معاشی استحکام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔








