اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا کہ سی ڈی اے کے ماسٹر پلان پر موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نظرثانی کی جا رہی ہے، تاجر وصنعتکار برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت ان کے سی ڈی اے سے متعلقہ مسائل کوحل کرنے کی پوری کوشش کرے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا کہ سی ڈی اے کے ماسٹر پلان پر موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نظرثانی کی جا رہی ہے، تاجر وصنعتکار برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت ان کے سی ڈی اے سے متعلقہ مسائل کوحل کرنے کی پوری کوشش کرے گی تا کہ وہ سازگار ماحول میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے چیمبر کے سینئر نائب صدر رافعت فرید کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں چیمبر کے نائب صدر افتخار انور سیٹھی، سابق صدور طارق صادق، خالد اقبال ملک، محمد اعجاز عباسی، ظفر بختاروی، شیخ عاطف اکرام اور چوہدری وحید الدین سمیت دیگر شامل تھے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ وقت کی ضروت کے مطابق ٹریڈ کو تبدیل کرنا تاجر برادری کیلئے ضروری ہوگیا ہے اور سی ڈی اے اس پراسس کو تاجروں وصنعتکاروں کیلئے مزید آسان بنانے کوشش کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ کمرشل پلاٹوں کی لیز کی تجدید کی وجہ سے تاجر برادری کو اس وقت جومشکلات درپیش ہیں ان کو حل کیا جائے گا اور لیز کی تجدید کے عمل کو آسان بنانے کی کوشش کی جائے گی۔








