وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن سکول سسٹم میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں لائیں گے، گوجرانوالہ اور لاہور جیسے علاقوں میں ان سکولوں کے قیام کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہاں مقیم تارکین وطن …

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن سکول سسٹم میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں لائیں گے، گوجرانوالہ اور لاہور جیسے علاقوں میں ان سکولوں کے قیام کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہاں مقیم تارکین وطن کے اہل خانہ اس سے مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو اسلام آباد کانوینٹ کی سالانہ دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مایہ ناز نجی سکولوں کے سربراہان پر مشتمل آئندہ ہفتے ایک ٹاسک فورس تشکیل دیں گے تاکہ او پی ایف کے سکولوں کو مزید بہتر اداروں میں ڈھالنے کے لئے ان کی تجاویز حاصل کی جا سکیں تاکہ تارکین وطن کے زیادہ سے زیادہ بچے ان سکولوں میں داخلہ لے سکیں۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ او پی ایف کے 24 سکولوں میں تارکین وطن کے تین ہزار 697 بچے زیر تعلیم ہیں جو کہ ان سکولوں کے مجموعی طلباء 19 ہزار 51 کا 20 فیصد بنتے ہیں۔

مزید خبریں