مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ، کئی مکانات تباہ کر دیے،

سری نگر ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج سرینگر میں کئی مکانات کوبارودی مواد سے اڑاکر تباہ کردیا ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے یہ مکانات سرینگر کے علاقے مجگنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران تباہ کئے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔لوگوں نے بھارتی فورسز کی …

سری نگر ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج سرینگر میں کئی مکانات کوبارودی مواد سے اڑاکر تباہ کردیا ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے یہ مکانات سرینگر کے علاقے مجگنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران تباہ کئے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔لوگوں نے بھارتی فورسز کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔