وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وزیرخارجہ کی ملتان میں میڈیا سے بات چیت اوراستقبالیہ سے خطاب

ملتان ۔08دسمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کیلئے اس سال یوم کشمیر اسلام آباد کی جگہ لندن میں منائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ چلنے کی دعوت دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مخدوم رشید میں ایک ٹرپائی کے مقام پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …

ملتان ۔08دسمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کیلئے اس سال یوم کشمیر اسلام آباد کی جگہ لندن میں منائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ چلنے کی دعوت دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مخدوم رشید میں ایک ٹرپائی کے مقام پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی اور ملک مظہر عباس راںبھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور بھارت کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں اقوام متحدہ میں بلند کیا۔1973ء کے بعد پہلی دفعہ بھارت نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا۔

مزید خبریں