اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے حق میں ہے، احتساب کا عمل بلا تفریق آگے بڑھایا جائے گا۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، حکومت کا نیب کے امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب کے موجودہ چیئرمین کا …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے حق میں ہے، احتساب کا عمل بلا تفریق آگے بڑھایا جائے گا۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، حکومت کا نیب کے امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب کے موجودہ چیئرمین کا تقرر سابق حکومت نے کیا تھا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز اور پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف مقدمات مسلم لیگ (ن) کے دور میں درج ہوئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نیا پاکستان ہاﺅسنگ سوسائٹی اور دیگر غریب اور عوام دوست پروگرام شروع کئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے نچلے اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بے گھر افراد کے لئے پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کا بھی آغاز کیا ہے۔








