اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پولیو کے انسدادکیلئے سال کی آخری مہم (کل) پیرسے شروع ہورہی ہے،10دسمبر سے شروع ہونے والی مہم میں 3 کروڑ80 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائیں گے، رواں سال ملک بھرسے پولیو کے آٹھ کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ انسدادپولیو کیلئے وزیراعظم کے فوکل پرسن بابربن عطاءنے کہاہے کہ انہوں نے والدین پرزوردیاکہ وہ پولیو مہم میں اپنے بچوں کو …
پولیو کے انسدادکیلئے سال کی آخری مہم (کل) شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پولیو کے انسدادکیلئے سال کی آخری مہم (کل) پیرسے شروع ہورہی ہے،10دسمبر سے شروع ہونے والی مہم میں 3 کروڑ80 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائیں گے، رواں سال ملک بھرسے پولیو کے آٹھ کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ انسدادپولیو کیلئے وزیراعظم کے فوکل پرسن بابربن عطاءنے کہاہے کہ انہوں نے والدین پرزوردیاکہ وہ پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں۔ قومی ایمرجنسی سنٹر برائے انسداد پولیو اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چار روزہ پولیومہم میں 2 لاکھ70 ہزار صحت محافظ حصہ لے رہے ہیں ،صحت محافظ گھر گھر جاکر پیدائش سے لیکر پانچ سال سے کم عمر بچو ں کو پولیوکے قطرے پلانایقینی بنائیں گے








