ملک بھر میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی، مہم کے دوران 5 سال سے کم 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) ملک بھر میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی ہے۔ پیرکو جاری بیان میں فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاءنے کہا ہے کہ سال کی آخری انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) ملک بھر میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی ہے۔ پیرکو جاری بیان میں فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاءنے کہا ہے کہ سال کی آخری انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 70 ہزار صحت محافظ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پیدائش سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ رواں سال ملک بھر سے پولیو کے 8 کیسز رجسٹڑڈ ہوئے ۔ 2014ءسے پولیو کیسز میں 97 فیصد کمی آئی ہے۔ اس بڑی کامیابی کے باوجود نومبر میں ملک کے سات بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان شہروں میں سکھر، کراچی، پشاور، مردان، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد شامل ہیں۔ بابر عطاءنے کہا کہ 10 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں والدین پیدائش سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

مزید خبریں