سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے سب سے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جو ملک میں تبدیلی اور سیاسی و اقتصادی استحکام لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے سب سے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جو ملک میں تبدیلی اور سیاسی و اقتصادی استحکام لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے اور قومی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کی ناکام اور غیر موثر پالیسیوں کی بدولت ملک کو بدترین اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے موثر پالیسیاں تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بدعنوان عنصر احتساب سے نہیں بچے گا۔

مزید خبریں