مدینہ منورہ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور ظہر کی نماز ادا کی۔ صدر نے ریاض الجنّہ میں بھی نوافل ادا کئے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور یگانگت کیلئے دعائیں مانگیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کی سلامتی اور امہ کے مسائل کے حل کیلئے بھی دعا کی۔ بعد ازاں صدر پاکستان جنت البقیع …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور ظہر کی نماز ادا کی

مزید خبریں
مدینہ منورہ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور ظہر کی نماز ادا کی۔ صدر نے ریاض الجنّہ میں بھی نوافل ادا کئے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور یگانگت کیلئے دعائیں مانگیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کی سلامتی اور امہ کے مسائل کے حل کیلئے بھی دعا کی۔ بعد ازاں صدر پاکستان جنت البقیع گئے۔ مسجد نبوی میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے صدر مملکت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا۔








