اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پیر کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 9 گھنٹے کی طویل نشست کے بعد اختتام پذیر ہوا …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پیر کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 9 گھنٹے کی طویل نشست کے بعد اختتام پذیر ہوا جس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزارتیں گذشتہ سو دنوں میں طے کئے جانے والے اہداف کے حصول کے لیے لائحہ عمل مرتب کرکے ان اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ہر ایک وزارت میں خدمات کی فراہمی، کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنانے کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں بالخصوص ہر ایک وزارت کی کارگردگی میں مزید بہتری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ایک وزارت کو عملدرآمد کیلئے پانچ سالوں پر محیط مخصوص سٹرٹیجک پلان کی تیاری کا ہدف دیا جائے گا تاکہ کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔ اجلاس میں اس طرح کا جائزہ اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ وزارتوں کی کارگردگی کو جانچا جا سکے اور اس بات کو یقنی بنایا جائے کہ حکومت کی مجموعی کارکردگی درست سمت میں گامزن رہے۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد پاکستانی شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے۔








