وزیراعظم سو روزہ کارکردگی پر کچھ وزراءپر مطمئن، ان کی کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ بعض وزراءکو کارکر دگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے،وزیر مملکت زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سو روزہ کارکردگی پر وزیراعظم کچھ وزراءپر مطمئن اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ بعض وزراءکو کارکر دگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔ پیر کوپارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سو روزہ کارکردگی پر وزیراعظم کچھ وزراءپر مطمئن اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ بعض وزراءکو کارکر دگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔ پیر کوپارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا سو روزہ پلان مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیراعظم نے کچھ وزراءکی کارکردگی کو سراہا ہے اور ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوئے جبکہ بعض وزراءکو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں وزراءکی کارکردگی کا جائزہ نہیں لیا جاتا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے وزراءکو عوام کے سامنے جوابدہ کیا ہے اور وزراءاپنی کارکردگی پہلی مرتبہ وزیراعظم کے سامنے پیش کر رہے ہیں جو مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی وزارت کی سو روزہ کارکردگی کو بھی وزیراعظم کے سامنے رکھا ہے، وزیراعظم نے میری وزارت کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والوں کو عوام سامنے بے نقاب کیا جا رہا ہے، کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، سب کا بلاتفریق احتساب ہو رہا ہے۔

مزید خبریں