ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کا چولی دامن کا ساتھ ہے، غریب طبقے کو خوشحال کیے بغیر انسانی حقوق پر عمل درآمد نا ممکن ہے پارلیمنٹ کو انسانی حقوق پر عملدرآمد کرانے کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پیر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کا چولی دامن کا ساتھ ہے، غریب طبقے کو خوشحال کیے بغیر انسانی حقوق پر عمل درآمد نا ممکن ہے پارلیمنٹ کو انسانی حقوق پر عملدرآمد کرانے کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پیر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے، آزاد عدلیہ اور میڈیا انسانی حقوق کی علمبرداری کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کو خوشحال کئے بغیر انسانی حقوق پر عمل درآمد ناممکن ہے، تمام عوام کو یکساں مواقع فراہم کرنابنیادی انسانی حقوق ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مزدوروں، ہاریوں اور کسانوں کو بااختیار کرنا بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہے، انسانی حقوق پر عمل درآمد کرانا پارلیمنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پارلیمنٹ کو انسانی حقوق پر عملدرآمد کرانے کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل لیبر کنونشن کی خلاف ورزی انسانی حقوق کے خلاف ہے ،مزدور کو اس کی مزدوری نہ ملنا بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انسانی حقوق کے لیے بچوں کے حقوق کے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائےپارلیمنٹ کو انسانی حقوق پر عمل درآمد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ماسکو میں ہونیوالی کانفرنس میں آواز اٹھائی جائے گی۔ بین الاقوامی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

مزید خبریں