سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا پارلیمنٹ ہاﺅس میں مشاورتی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹیاں ایوان میں قانون سازی کی روح ہیں، توقع ہے کہ رواں اجلاس کے دوران ہی کمیٹیوں کے قیام میں تمام رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں حکومتی رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر قانون …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹیاں ایوان میں قانون سازی کی روح ہیں، توقع ہے کہ رواں اجلاس کے دوران ہی کمیٹیوں کے قیام میں تمام رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں حکومتی رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری، چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ علی بخاری نے شرکت کی۔ اجلاس میں قانون سازی کے عمل فوری اور مو¿ثر بنانے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی وزراءکو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کی اور کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے قیام اور اس کی راہ میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں ایوان میں قانون سازی کی اصل روح ہیں، باہمی مشاورت سے حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی سوچ کو یکجا کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں اجلاس میں کمیٹیوں کے قیام کے سلسلہ میں تمام رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔ اجلاس میں رواں ماہ قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ایوان میں ماحول کو خوشگوار رکھنے اور قانون سازی کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں