اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخی کے بعد کی گئی ہے،ان گرفتاریوں اور حمزہ شہباز کو روکے جانے سے ہماراکوئی تعلق نہیں ہے، ان گرفتاریوں کا مطلب ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، ۔منگل کو مسلم لیگ (ن )کے رہنماوں کی گرفتاریوں پر وزیر اطلاعات …
خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد کی گئی، وہ جن مقدمات میں پکڑے گئے ہیں وہ ہم نے نہیں بنائے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخی کے بعد کی گئی ہے،ان گرفتاریوں اور حمزہ شہباز کو روکے جانے سے ہماراکوئی تعلق نہیں ہے، ان گرفتاریوں کا مطلب ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، ۔منگل کو مسلم لیگ (ن )کے رہنماوں کی گرفتاریوں پر وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جنہوں نے گاجریں کھائی ہیں انہی کے پیٹ میں درد ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جن مقدمات میں پکڑے گئے ہیں وہ ہم نے نہیں بنائے اور جو پکڑ رہے ہیں انہیں بھی ہم نے نہیں لگا یا، ہم نہ بنانے والوں میں ہیں نہ لگانے والوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے خود مختار ہیں، انہیں گرفتار کر رہے ہیں، ہمیں ان کے مقدمات کا نہیں پتہ ہے۔








