کیڈٹ کالج مستونگ بلوچستان کے طلبہ کا پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) کیڈٹ کالج مستونگ بلوچستان کے طالب عملوں کے 58 رکنی وفد نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ کیا۔ سینیٹ کے عملے نے وفد کی پارلیمنٹ آمد پر ان کا پرجوش خیر مقدم کیا۔طلباءنے گلی دستور، سینیٹ میوزیم اور سینیٹ ہال کا دورہ کیا۔ کیڈٹس نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے تاریخی مجسموں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ سینیٹ …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) کیڈٹ کالج مستونگ بلوچستان کے طالب عملوں کے 58 رکنی وفد نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ کیا۔ سینیٹ کے عملے نے وفد کی پارلیمنٹ آمد پر ان کا پرجوش خیر مقدم کیا۔طلباءنے گلی دستور، سینیٹ میوزیم اور سینیٹ ہال کا دورہ کیا۔ کیڈٹس نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے تاریخی مجسموں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ سینیٹ کے عملہ نے انہیں پارلیمانی نظام کی اہمیت، قوم سازی اور وفاقی یونٹس کے درمیان قومی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایوان بالا کے کردار سے آگاہ کیا۔ طلباءکے وفد نے شاندار استقبال کرنے پر سینیٹ کے عملہ کی تعریف کی۔

مزید خبریں