وزیراعظم عمران خان سے اینگرو فوڈز اینڈ فرائیزلینڈ کمپینا کی عالمی لیڈرشپ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے اینگرو فوڈز اینڈ فرائیزلینڈ کمپینا کی عالمی لیڈرشپ نے ملاقات کی اورپاکستان کے ڈیری کے شعبہ کی ترقی کے حوالے سے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔ فرائیزلینڈ کمپینا ہالینڈ کی کثیر الملکی ڈیری کمپنی ہے جو 34 ممالک میں اپنی موجودگی کے ساتھ دنیا کی چھٹی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں فرائیزلینڈ …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے اینگرو فوڈز اینڈ فرائیزلینڈ کمپینا کی عالمی لیڈرشپ نے ملاقات کی اورپاکستان کے ڈیری کے شعبہ کی ترقی کے حوالے سے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔ فرائیزلینڈ کمپینا ہالینڈ کی کثیر الملکی ڈیری کمپنی ہے جو 34 ممالک میں اپنی موجودگی کے ساتھ دنیا کی چھٹی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں فرائیزلینڈ کمپینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیئن شومیکر نے وزیراعظم کو ڈیری اور لائیو سٹاک فارمنگ کے شعبہ میں کمپنی کے 145 سالوں پر محیط وسیع تجربہ اور پاکستان میں غذائی تحفظ کے فریم ورک کی تشکیل کے حوالے سے ممکنہ معاونت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیری کے شعبہ میں وسیع صلاحیت کے پیش نظر فرائیزلینڈ کمپینا یہاں غذائیت اور پیداوار کے حوالے سے ٹیکنالوجی اور بہترین طریقوں کو متعارف کرواتے ہوئے اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کی خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے فرائیزلینڈ کمپینا اور اینگرو فوڈز کی جانب سے پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی اور سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے موجودہ حکومت کی جانب سے پالیسیوں میں تسلسل اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا اور کہا کہ حکومت ایک ریگولیٹری فریم ورک بنانے کی ضرورت سے آگاہ ہے جو نہ صرف روایتی شعبے کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دے گا بلکہ اس سے غذائی مصنوعات کے معیار کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس موقع پر پریذیڈنٹ کنزیومر ڈیری فرائیزلینڈ کمپینا رائل وین نیربوس، منیجنگ ڈائریکٹر اینگرو فوڈز علی احمد خان اور ڈائریکٹر کارپوریٹ آفیئرز اینگرو سعود احمد پاشا کے علاوہ وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور متعلقہ سینئر حکام بھی موجود تھے۔

مزید خبریں