بیجنگ ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے کتاب کی رونمائی ہوگئی ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یہ کتاب دی اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے شی جن پھنگ کے لکھے ہوئے 42 مضامین پر مشتمل ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد شی جن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کیا جسے …
چین، ”دی بیلٹ اینڈ روڈ“منصوبے کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی کتاب شائع

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے کتاب کی رونمائی ہوگئی ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یہ کتاب دی اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے شی جن پھنگ کے لکھے ہوئے 42 مضامین پر مشتمل ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد شی جن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کیا جسے عالمی برادری خاص طور پر اس سے وابستہ ممالک کی بھر پورحمایت حاصل ہوئی۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرات میں شراکت داری دوسرے ممالک کےلئے اپنے دروازہ کھولنے ، عالمی معاشی نظام کی بہتری اور پوری دنیا کی مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لئے چین کی جانب سے پیش کردہ فارمولہ بن گئی ہے۔








