وزیر توانائی عمر ایوب خان کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیر توانائی عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایک علاقہ میں جہاں اڑھائی سو میٹرز ہونے چاہئیں وہاں صرف تین میٹر سے پورے علاقے کو بجلی فراہم کی جارہی ہے‘ صرف پشاور پیسکو کی وجہ سے سرکلر ڈیٹ میں اڑھائی سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا‘ 31 دسمبر 2019ءتک تین ہزار …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیر توانائی عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایک علاقہ میں جہاں اڑھائی سو میٹرز ہونے چاہئیں وہاں صرف تین میٹر سے پورے علاقے کو بجلی فراہم کی جارہی ہے‘ صرف پشاور پیسکو کی وجہ سے سرکلر ڈیٹ میں اڑھائی سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا‘ 31 دسمبر 2019ءتک تین ہزار کلومیٹر اے بی سی کیبل لگائی جائے گی‘ اس پر کنڈا نہیں ڈالا جاسکتا‘ محکمہ موجود مافیا کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حنا ربانی کھر کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ سابق حکومتوں نے ٹرانسمیشن لائنوں پر کام نہیں کیا۔ اڑھائی سو ارب روپے کی ایک سال میں بجلی چوری ہوتی ہے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 65 سے 70 ارب روپے اس سال خسارہ ہوا۔

مزید خبریں