پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر جوانوں سے خطاب

راولپنڈی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن کی سرحدوں کے تحفظ و دفاع کیلئے تیار اور پوری طرح پرعزم ہے، ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے، تاجر صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وہ بدھ کو گدرا سیکٹر پر اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر جوانوں سے خطاب …

راولپنڈی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن کی سرحدوں کے تحفظ و دفاع کیلئے تیار اور پوری طرح پرعزم ہے، ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے، تاجر صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وہ بدھ کو گدرا سیکٹر پر اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر جوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے گدرا سیکٹر سندھ کے اگلے مورچوں اور تھرکول منصوبے کا دورہ کیا۔حکام کی جانب سے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اگلے مورچوں پر پا ک فوج کے جوانوں کے مورال کو سراہا۔آرمی چیف نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاک فوج وطن کی سرحدوں کے تحفظ و دفاع کیلئے تیار اور پوری طرح پر±عزم ہے، ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے، تاجر صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تھر کول منصوبے کے دورہ کے موقع پر ایم ڈی فوجی فرٹیلائز کمپنی لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئرڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا ۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل عمادالزمان خان کو کرنل کمانڈنٹ آرمی ائیر ڈیفنس کور کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر حاضر اور ریٹائرڈ آرمی افسران اور ایئرڈیفنس کور کے سپاہیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پا ک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی ائیر ڈیفنس کورس کی کاوشوں کا سراہا۔

مزید خبریں