ریاض ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی دارلحکومت ریاض میں سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت ہوئی۔ سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر ذیشان احمد …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

مزید خبریں
ریاض ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی دارلحکومت ریاض میں سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت ہوئی۔ سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر ذیشان احمد اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔








