اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگی مشقیں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں گی، جنگی مشقوں سے دونوں ممالک کی مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے ایئر فورس …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایئر فورس کی آپریشنل ایئر بیس پر فضائیہ کی شاہین 7 مشقوں کا معائنہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگی مشقیں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں گی، جنگی مشقوں سے دونوں ممالک کی مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے ایئر فورس کی آپریشنل ایئر بیس پر فضائیہ کی شاہین 7 مشقوں کا معائنہ کیا۔ایئر بیس پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے مشقوں کے شرکاءاور دونوں ممالک کی فضائیہ کی پیشہ ورانہ سلاحیتوں کو سراہا۔پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں۔








