اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمر ان خان نے ”کرپشن فری پاکستان“ کا وژن دیا ہے، قومی دولت لوٹنے والوں کیخلاف مہم کا کریڈٹ نیب کو جاتا ہے، بیرون ملک رقوم منتقل کرنے اور ٹیکسوں سے بچنے کیلئے دولت چھپانے والوں کی شناخت کیلئے سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں ۔ بدھ کوا یک نجی …
وزیر خزانہ اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمر ان خان نے ”کرپشن فری پاکستان“ کا وژن دیا ہے، قومی دولت لوٹنے والوں کیخلاف مہم کا کریڈٹ نیب کو جاتا ہے، بیرون ملک رقوم منتقل کرنے اور ٹیکسوں سے بچنے کیلئے دولت چھپانے والوں کی شناخت کیلئے سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں ۔ بدھ کوا یک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے بدعنوان عناصر کی گرفتاری میں قومی احتساب بیورو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے کرپشن فری پاکستان کا وژن دیا ہے، ہمیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اہداف کے حصول کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔ منی لانڈرنگ کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ بیرون ملک رقوم منتقل کرنے اور ٹیکسوں سے بچنے کیلئے دولت چھپانے والوں کی شناخت کیلئے سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں۔ ایک لاکھ 52 ہزار افراد کا ڈیٹا موصول ہو گیا ہے اور حکومت کو بیرون ملک دولت چھپانے والوں کی مزید معلومات جلد مل جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 7 لاکھ ایسے لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے جنہیں ٹیکس دینا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کو نتائج ملیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دینے سے مرکزی حکومت کو بھاری معاشی نقصان کا سامنا ہے تاہم تمام صوبوں کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہئے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت روپے کی قدر میں کمی کی ذمہ دار ہے، سابق حکومت نے مصنوعی طریقے سے ڈالر کو کنٹرول کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرمایہ کاروں کیلئے موزوں ماحول فراہم کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی مستقبل میں پا کستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔








