لاہور ۔ 13 دسمبر(اے پی پی)ایکسپو سنٹر میں پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام 3 روزہ میگا ”انٹیریئرز پاکستان“ بین الاقوامی نمائش کا افتتاح جمعہ کو ہو رہا ہے۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ پی ایف سی کے زیر اہتمام لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں گذشتہ برسوں میں 9 میگا ”انٹیریئرز پاکستان“ نمائشیں منعقد …
بین الاقوامی نمائش”انٹیریئرز پاکستان“ کا افتتاح کل جمعہ کو ہو گا

مزید خبریں
لاہور ۔ 13 دسمبر(اے پی پی)ایکسپو سنٹر میں پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام 3 روزہ میگا ”انٹیریئرز پاکستان“ بین الاقوامی نمائش کا افتتاح جمعہ کو ہو رہا ہے۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ پی ایف سی کے زیر اہتمام لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں گذشتہ برسوں میں 9 میگا ”انٹیریئرز پاکستان“ نمائشیں منعقد ہو چکی ہیں جن میں عوام کی بڑی تعداد نے نہ صرف شرکت بلکہ بھاری مقدار میں خریداری بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میگا ایونٹ پاکستان میں بڑی فرنیچر کمپنیوں اور انٹیریئر ڈیزائنرز کے لئے اپنی مصنوعات کی نمائش کا نادر موقع ہے۔ توقع ہے کہ صف اول کی 100 سے زائد مقامی فرنیچر کمپنیاں اور انٹیریئر ڈیزائنرز اس نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گے اور 2 سے اڑھائی لاکھ افراد اس نمائش کو دیکھنے کیلئے آئیں گے جبکہ مختلف اشیاءکی خریداری پر30 فیصد تک خصوصی ڈسکاﺅنٹ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میگا ایونٹ نوجوان ڈیزائنرز اور آرکیٹیکٹس کو جدید مارکیٹنگ رجحانات کا مشاہدہ کرنے اور مستند پروفیشنلز کے ساتھ اپنے کام کی نمائش کا موقع بھی فراہم کرے گا۔








