جدہ۔ 14 دسمبر(اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزیوں اور فلسطینی صدر محمود عباس کو دی جانے والی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔ العریبہ نیوز کے مطابق او آئی سی نے توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے جارحانہ رویے اور جرائم کا سلسلہ کافی پرانا ہے، البتہ ان دنوں شدت آگئی ہے۔ او آئی سی …
عالمی برادری اسرائیلی دھمکیوں کا نوٹس لے، او آئی سی

مزید خبریں
جدہ۔ 14 دسمبر(اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزیوں اور فلسطینی صدر محمود عباس کو دی جانے والی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔ العریبہ نیوز کے مطابق او آئی سی نے توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے جارحانہ رویے اور جرائم کا سلسلہ کافی پرانا ہے، البتہ ان دنوں شدت آگئی ہے۔ او آئی سی نے خبردار کیا کہ اگر فلسطینی صدر کو یہودی آبادکاروں نے کسی طرح کا کوئی نقصان پہنچایا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر ہی عائد ہو گی۔ او آئی سی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دھمکیوں پر یہودی آبادکاروں کی مذمت کرے اور فلسطینیوں کے لئے عالمی تحفظ کی قراردادیں نافذ کرائے۔








