اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے لئے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ایشیاءکپ2020 کی پاکستان کو میزبانی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے ٹویٹ میں آئندہ ایشیاءکپ2020 کی میزبانی پر مبارکباد دیتے ہوئے جرمن سفیر نے کہا کہ اس سال پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی دیکھ کر خوشی ہوگی۔ سوشل میڈیا پرپاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے …
جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی ایشیاءکپ 2020 کی میزبانی ملنے پر مبارکباد
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے لئے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ایشیاءکپ2020 کی پاکستان کو میزبانی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے ٹویٹ میں آئندہ ایشیاءکپ2020 کی میزبانی پر مبارکباد دیتے ہوئے جرمن سفیر نے کہا کہ اس سال پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی دیکھ کر خوشی ہوگی۔ سوشل میڈیا پرپاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے سفیر کی جانب سے کی جانے والے پوسٹوں پر پاکستانی عوام نے جرمن سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔









