ویلنگٹن۔ 17 دسمبر(اے پی پی) ٹام لیتھم کی تاریخ ساز اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 578 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے مہمان سری لنکا کے خلاف مجموعی طور پر 296 رنز کی برتری حاصل کی، لیتھم ایک اینڈ پر ڈٹے رہے، انہوں نے انتہائی شاندار بلے بازی …
نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 578 رنز پر آئوٹ
ویلنگٹن۔ 17 دسمبر(اے پی پی) ٹام لیتھم کی تاریخ ساز اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 578 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے مہمان سری لنکا کے خلاف مجموعی طور پر 296 رنز کی برتری حاصل کی، لیتھم ایک اینڈ پر ڈٹے رہے، انہوں نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی اور 264 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، روز ٹیلر اور ہنری نیکولز 50، 50 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، لاہیرو کمارا نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور 20 کے سکور پر اس کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہو گئے ہیں، مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 276 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ پیر کو ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 311 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹام لیتھم 121 اور روز ٹیلر 50 رنز پر کھیل رہے تھے









