اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے صدر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے امریکا میں کھیلے گئے یو ایس جونیئر سکوائش چیمپین شپ میں چاندی کے 2 تمغے حاصل کرنے پر قومی کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔ بدھ کو پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے یو ایس جونیئر سکوائش …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی کھلاڑیوں کو مبارک باد
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے صدر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے امریکا میں کھیلے گئے یو ایس جونیئر سکوائش چیمپین شپ میں چاندی کے 2 تمغے حاصل کرنے پر قومی کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔ بدھ کو پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے یو ایس جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں دو چاندی کے تمغے جیت لئے ہیں۔ امریکا میں کھیلے گئے یو ایس جونیئر چیمپئن شپ کی انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے روہن گاندھی نے پاکستان کے حمام احمد کو 4-11، 12-10، 10-12، 12-10 اور 9-11 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 15 کیٹیگری کے فائنل میں امریکا کے کارنی ٹڈ نے پاکستان کے محمد حمزہ خان کو 11-8، 8-11، 6-1 اور 17-11 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی پرکھلاڑیوںکو مبارکباد دی ہے۔









