وزیراعظم عمران خان کا قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان قرارد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھارت کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ منگل کو قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کو ایک جمہوری ملک قرار دیا جہاں پر سب کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان قرارد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھارت کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ منگل کو قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کو ایک جمہوری ملک قرار دیا جہاں پر سب کے ساتھ انصاف اور مساوی سلوک کی فراہمی یقینی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم اقلیتوں کو مساوی شہری حقوق کی فراہمی چاہتے تھے۔